.....LEARING
and LIVING THE DEEN and FINDING THE BALANCE.....


Review deen-dunya.blogspot.com on alexa.com

Tuesday, March 2, 2010

America's biggest mosque अमरीका की सब से बड़ी मस्जिद امریکہ کی سب سے بڑی مسجد



امریکہ میں مسلمانوں کی تعداد لاکھوں میں ہے جن کا تعلق دنیا کے لگ بھگ ہر ملک سے ہے۔ مسلمان تارکین وطن جہاں اپنے ساتھ اپنی ثقافت اور روایات کے رنگ لے کر آئے ہیں وہاں انہوں نے امریکہ کے طول و عرض میں اللہ کے حضور سربسجود ہونے کے لیے مساجد بھی تعمیر کی ہیں۔

امریکہ میں بنائی جانے والی مساجد میں جہاں ایک طرف اسلامی فن تعمیر کو ایک نمایاں مقام دیا گیا ہے اور اکثر مساجد میں گنبد و محراب و مینار نظر آتے ہیں

وہاں ان مساجد میں عہد حاضر کے تقاضوں اور ایک ایسے معاشرے میں جہاں مسلمان ایک اقلیت کی حیثیت سے رہ رہے ہوں، ان کی ضروریات کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے۔ یہ مساجد عبادت کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کے لیے ایک کمیونٹی سینٹر کا کام بھی سرانجام دے رہی ہیں۔

امریکہ میں تعمیر ہونے والی مساجد میں سے سب سے بڑی مسجد ریاست مشی گن کے شہر ڈیئربورن میں واقع ہے۔ اور یہ مسجد اسلامک سینٹر آف امریکہ کہلاتی ہے۔


(Source: VOA) thanks to hamari Web

0 comments:

Related Posts with Thumbnails